|

وقتِ اشاعت :   August 31 – 2021

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ہدایت کی ہے کہ نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے فورمز کے اجلاس باقاعدہ سے منعقد کئے جائیں اور رواں سال ستمبر کے اواخر تک نئے منصوبوں کی ابتدائی کارروائی مکمل اور تمام منصوبے مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی وزرا میر ظہور احمد بلیدی،عبدالخالق ہزارہ،نورمحمد دمڑ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری سمیت متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور ڈائریکٹر تعلقات عامہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات نے اجلاس کو رواں مالی سال میں نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور دیگر تفصیلات پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی متعلقہ فورمز سے منظوری، اتھرائزیشن اور فنڈز کے اجرا کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال میں 2286نئے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔

جاری ترقیاتی منصوبے 1525ہیں۔ اجلاس کے شرکاء کو رواں مالی سال کی 184فلیگ شپ اسکیمات پر بھی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے نئے منصوبہ جات میں 155پی ڈی ڈبلیو پی جبکہ 2131ڈی ایس سی ترقیاتی اسکیمات شامل ہیں۔

اس موقع پر اجلاس کو مختلف محکموں کے نئے ترقیاتی منصوبہ جات کی متعلقہ فورمز سے منظوری کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ہدایت کی کہ نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے فورمز کے اجلاس باقاعدگی کے ساتھ منعقد کئے جائیں اور اس سال ستمبر کے اواخر تک نئے منصوبوں کی ابتدائی کارروائی مکمل کی جائے۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ مام منصوبے اہم ہیں،مقررہ مدت میں مکمل اورسرکاری عمارتوں کے ڈائزین پر خصوصی توجہ دی جائے، ہر بوائز اور گرلز ڈگری کالج میں فٹسال گروانڈ کے منصوبے بنائے جائیں۔

وزیراعلی بلوچستانترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو بروقت اور ہر صورت معیاری بنایا جائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں سڑکوں کا جال بچھا کر سماجی و معاشی ترقی کے اہداف حاصل کریں گے۔