|

وقتِ اشاعت :   August 31 – 2021

کوئٹہ:  سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا ،فائرنگ کے تبادلے میں پولیس موبائل پر حملے میں ملوث 11 دہشتگردوں مارے گئے ۔ بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد ، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے مئی 2021ء میں مستونگ پولیس کے موبائل پر حملے میں ملوث سرغنہ کالعدم تنظیم کے دہشت گردا عبدالحئی کی نشاندہی پرضلع مستونگ کے کلی قمر مزار آباد میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے۔

دہشتگردوں کے زیر استعمال کیمپ کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں سے ہتھیار ڈالنے کا کہا تاہم دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور دستی بم پھینکے فائرنگ کا تبادلے میں 11 دہشت گرد مارے گئے ۔ دہشتگرد مذکورہ کیمپ کو مستقبل قریب میں کالعدم تنظیم کے مرکز اور لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کرنا چاہتے تھے ۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے سے 360 رائونڈز ،4 ایکس ایس ایم جی،80 رائونڈز کے ساتھ 1 ایکس ایل ایم جی ،2 ایکس خودکش جیکٹس ،3 ایکس 9 ملی میٹر پستول ،15 کلو گرام دھماکہ خیز مواد ،پرما کورڈ ،8 ایکس دستی بم ،8 ایکس ڈیٹونیٹربرآمد کئے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا جبکہ نیٹ ورک کے دیگرارکان کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔