|

وقتِ اشاعت :   September 1 – 2021

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھارتی سفیر  دیپک متل نے طالبان کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ شیر محمد عباس استانکزئی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان میں پھنسے بھارتی شہریوں کی جلد واپسی او ر اُن کی سکیورٹی کے معاملات پر  بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں بھارتی سفیر  نے دہشت گردوں کی جانب سے افغانستان کی سر زمین استعمال کرنے کے خدشے کا اظہار کیا جبکہ طالبان رہنما نے انہیں مسائل کے مثبت حل کی یقین دہانی کروائی۔

طالبان کی جانب سے شیر محمد استانکزئی اور  دیپک متل کے درمیان ہونے والی ملاقات کے حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ  1996 سے 2001 تک طالبان کے سابقہ دورِ حکومت میں بھارت نے شمالی اتحاد کا ساتھ دیا تھا۔