کوئٹہ:وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کی ملاقات بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔
بدھ کو گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
ملا قات میں گفتگو کر تے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ حکومت بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی عوام کیلئے تاریخ میں پہلی دفعہ بڑا ترقیاتی پیکیج پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ایگریکلچرل ٹرانسفارمیشن پلان بلوچ کسانوں کی معاونت کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں زراعت کی ترقی یقینی بنائیگا۔
وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان میں امن و امان کی صوتحال میں مزید بہتری کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی ہدایات جاری کیں۔