کوئٹہ:سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سرپرست اعلیٰ اوربزرگ سیاستدان سردار عطاء اللہ مینگل کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ سردار عطاء اللہ مینگل کی وفات سے آج بلوچستان ایک جمہوری سوچ رکھنے اور دور اندیش سیاست دان سے محروم ہو گیا۔
انہوں نے سردار عطاء اللہ مینگل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سردار عطاء اللہ مینگل بلوچستان کی مضبوط آواز تھے اور انہوں نے بلوچستان اور بلوچستانی عوام کے لئے زندگی بھر جدوجہد کی اور بلوچستان کے سیاسی و جمہوری حقوق کے لئے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا انہوں نے ہمیشہ اصولی سیاست کی اور کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیااور بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لئے مثبت کردار ادا کرتے رہے۔
سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ سردار عطاء اللہ مینگل کو ایک مدبر، اصول پسند اور گہری سیاسی بصیرت رکھنے والے سیاستدان کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے سردار اختر مینگل اور عزیز و اقارب سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سردار عطاء اللہ مینگل کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔