|

وقتِ اشاعت :   September 3 – 2021

افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں طالبان اور مذاہمتی محاذ کے مابین جاری جنگ ختم ہو گئی جب کہ مذاہمتی محاذ نے طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

افغان میڈیا امارت اسلامی اردو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ مسعود احمد کی زیر قیادت لڑنے والے مذاہمتی محاذ نے طالبان کے ساتھ جنگ ختم کرتے ہوئے انہیں تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وادی پنجشیر میں طالبان اور قومی مزاحمتی فرنٹ افغانستان (این ایف آر اے)  کے درمیان باضابطہ طور پر لڑائی کا آغاز ہوا تھا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق دوران فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا گیا۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ مخالفین کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے جب کہ این ایف آر اے کے ترجمان نے بھی طالبان کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔