|

وقتِ اشاعت :   September 4 – 2021

اوستہ محمد: باری شاخ بالاچ شاخ اور دیگر ٹیل کے زمیندار و کاشتکاروں کی جانب سے پانی کی قلت اور امن وامان کے حوالے سے اجلاس زیرصدارت جمعیت علماء اسلام ضلع جعفر آباد کے جنرل سیکرٹری و علاقے کے زمیندار میر حسن ساسولی گوٹھ میرحسن ساسولی میں منعقد ہوا جس میں باری شاخ بالان شاخ کے زمینداروں میر شاہنواز خان جتک میر جرنل خان رند نیاز حسین مستوئی اللہ بخش ناوڑا محمد علی جتک کے علاوہ دیگر متاثر زمینداروں نے شرکت کی اس موقع پر ٹیل کے زمینداروں میر حسن خان ساسولی۔ جرنیل خان رند۔

شاہنواز خان جتک۔محمد علی جتک نیاز حسین مستوئی اللہ بخش ناوڑا اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باری شاخ بالان شاخ میں شدید پانی کی قلت ہیں جس کی وجہ سے عوام کی مال مویشی مررہے ہیں محکمہ ایری گشن کی لاپرواہی اور کرپشن کی وجہ سے پانی کی قلت پیدا ہوا ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے آج نصیرآباد اور جعفرآباد کے زمینیں بنجر ہو کر رہ گئی ہیں پٹ فیڈر کی بھل صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کم ہیں۔

لیکن ہمارے منتخب نمائندوں کو عوام سے کوئی سرو کار نہیں ہم ٹیل کے تمام زمیندار اور کاشتکار ملکر موجودہ ایری گشن کے ذمہ داروں کے خلاف احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ معزز عدالتوں سے بھی رجوع کریں گے کیونکہ ایری گیشن کے ذمہ داروں کی ملی بھگت سے پانی کا دانستہ بحران پیدا ہوا ہیں کیونکہ اوپر پانی ایری گیشن کی عملہ کے ملی بھگت سے پانی چوری ہو رہا ہیں اور دوسری طرف امن و امان کا مسئلہ ہیں ان کے لئے ہم تمام علاقے کے پولیس سے ملکر چوروں کو بے نقاب کرنا ہے اور اس سلسلے میں جلد ڈی آئی جی نصیرآباد سے ملاقات کریں گے۔