برلن: جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے طالبان سے مذاکرات کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان اب اقتدار میں ہیں۔جرمن چانسلر انجیلا مرکل طالبان رہنماؤں سے مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طالبان نے پورے افغانستان پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے لہذا اب طالبان قیادت سے مذاکرات کرنے چاہئیں، یہ ایک حقیقت ہے کہ اب طالبان اقتدار میں ہیں اور یہ بات چیت اس وجہ سے ضروری ہے کہ ہمیں نہ صرف افغانستان میں پھنسے ہوئے افراد کو باہر نکالنا ہے بلکہ وہاں امدادی کاموں کو بھی جاری رکھنا ہے۔
جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ ہم ان تمام لوگوں کو افغانستان سے نکالنا چاہتے ہیں جنہوں نے جرمن کمپنیوں اور تنظیموں کے ساتھ کام کیا اور اب طالبان کے اقتدار میں آںے کے بعد وہ ڈرے ہوئے ہیں۔