ماسکو: روس نے طالبان حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ بات روسی خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نے ماسکو کے قریبی ذرائع سے بتائی ہے۔
روس کی پارلیمان کے ایوان بالا کے اسپیکر نے اس ہفتے کے شروع میں کہا تھا کہ حلف برداری کی تقریب میں روس کی نمائندگی سفیر کے درجے کا عہدیدار کرے گا۔
روس کی جانب سے گزشتہ دنوں یہ بات بھی کہی گئی تھی کہ وہ طالبان حکومت کی تقریب حلف برداری میں اس وقت شرکت کرے گا جب اس میں سب کی نمائندگی ہو گی۔
واضح رہے کہ مختلف ممالک نے طالبان کی جانب سے عبوری حکومت کے قیام کے اعلان پر ابھی تک بہت ہی مختاط ردعمل کا اظہار کیا ہے۔