|

وقتِ اشاعت :   September 10 – 2021

افغانستان کی قومی ایئرلائن کے صدر قاری رحمت اللّٰہ نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کی تیاری کر رہے ہیں۔ 

افغانستان کی آریانا قومی ایئرلائن کے صدر نے ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابل اور نئی دلی کے درمیان پروازوں کی بحالی پر ابھی بات چیت جاری ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ کابل اور نئی دلی کے درمیان پروازیں دو تین دن میں شروع ہونے کاامکان ہے۔

قاری رحمت اللّٰہ نے مزید بتایا کہ بھارت کے بعد ترکی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں شروع کرنے کا ارادہ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ قطر اور ترکی کی ٹیموں نے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے قابل بنایا۔