|

وقتِ اشاعت :   September 11 – 2021

جیروشلم: اسرائیلی جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 4 کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ اسرائیلی جیل سے فرار ہونے والے 6 فلسطینی قیدیوں میں سے 4 کی گرفتاری کے بعد اب دیگر دو کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

فلسطینی قیدیوں کو شمالی اسرائیلی شہر ناصرت کے مشرق سے گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسرائیلی جیل سے سرنگ کے ذریعے 6 فلسطینی قیدی فرار ہو گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق یہ تمام فلسطینی ایک سرنگ کے راستے فرار ہوئے جو انہوں نے خود کھودی تھی۔ اسرائیلی پولیس کی جانب سے فوجی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش کے لیے علاقے کا سرچ آپریشن کیا گیا تھا۔

جیل سے فرار ہونے والے تمام 6 قیدیوں کا تعلق مغربی کنارے میں جنین سے ہے۔

مفرور فلسطینیوں میں سے پانچ کا تعلق اسلامی جہاد تنظیم اور ایک کا تعلق فتح موومنٹ سے تھا۔ ایک اسرائیلی نیوز ویب سائٹ کے مطابق یہ تمام قیدی عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔