|

وقتِ اشاعت :   September 11 – 2021

اسلام آباد: افغانستان کی صورتحال پر علاقائی ملکوں کے انٹیلی جنس اداروں کے سربراہوں کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے انٹیلی جنس چیفس کے اجلاس کی میزبانی کی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں چین، ایران، روس، قازقستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے انٹیلی جنس چیفس نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان میں امن و استحکام کے لیے سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔