حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے افغان عبوری حکومت کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گلبدین حکمت یار کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کا ساتھ دیں گے، عبوری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کی حمایت ملک میں امن و استحکام کے لیے ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل طالبان کی جانب سے افغانستان کی نئی حکومت کا اعلان کیا گیا تھا۔
نئی اسلامی حکومت کےسربراہ محمداحسن اخوند جبکہ ملا عبدالغنی برادر اور ملا عبدالسلام حنفی نائب سربراہ ہوں گے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے افغانستان کی نئی حکومت کا اعلان کیا تھا۔
ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا تھا کہ ملا امیر خان متقی وزیر خارجہ ،سراج حقانی وزیر داخلہ جبکہ مولوی محمد یعقوب مجاہد کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔
مولوی عبدالحکیم عدالتی امورکودیکھیں گے،ملا ہدایت اللہ وزیر مالیات ، ملاخیر اللہ وزیر اطلاعات اورقاری دین محمدحنیف قائم مقام وزیرخزانہ ہوں گے۔