|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2021

واشنگٹن: امریکی ایف بی آئی نے نائن الیون حملوں کی تحقیقات کا پہلا مسودہ جاری کر دیا۔ ایف بی آئی کی تحقیقات کا پہلا مسودہ 16 صفحات پر مشتمل ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مسودے میں سعودی حکومت کے ہائی جیکرز سے رابطوں کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

امریکہ میں سعودی سفارتخانے نے ایف بی آئی تحقیقات کو ڈی کلاسیفائی کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نائن الیون میں سعودی حکومت کے ملوث ہونے کا الزام جھوٹ ہے۔

ہائی جیکرز اور امریکہ میں سعودی قونصل حکام کے تعلق پر تحقیقات سامنے لائی گئیں۔ دستاویزات میں ہائی جیکروں کے امریکہ میں سعودی ساتھیوں کے ساتھ رابطوں کی وضاحت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کچھ روز پہلے تحقیقات منظرعام پر لانے کا اعلان کیا تھا۔