طالبان کمانڈر کی کال آنے کے بعد افغان پولیس کابل ایئرپورٹ پر لوٹ آئی، افغان پولیس نے کابل ایئرپورٹ کی چیک پوائنٹس پر اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لیں۔
حکام کے مطابق افغان پولیس طالبان کی سیکیورٹی کے ساتھ کابل ایئر پورٹ کے چیکنگ پوائنٹس پر کام کرنے کے لیے ہفتے کو واپس لوٹی ہے۔
گذشتہ ماہ طالبان کے قبضے کے بعد پولیس اہلکاروں نے اپنی پوسٹیں خالی چھوڑ دی تھیں۔
دو افسران نے بتایا کہ وہ طالبان کمانڈروں کی کال موصول ہونے کے بعد ہفتے کو کام پر واپس آئے۔
خبر رساں ایجنسی کے نمائندے نے سرحدی پولیس کے ارکان کو ایئر پورٹ کی مرکزی عمارتوں کے باہر کئی چوکیوں پر تعینات دیکھا، جن میں اندرونِ ملک پروازوں والا ٹرمینل بھی شامل ہے۔