|

وقتِ اشاعت :   September 13 – 2021

افغانستان کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں امریکی صدر جو بائیڈن پر وزیراعظم عمران خان سے رابطے کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وین نے کہا ہے افغان صورت حال کے تناظر میں صدر جو بائیڈن پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کریں۔

کرس وین نے مزید کہا کہ صدر بائیڈن اور عمران خان کے درمیان رابطے کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، امریکی وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور اعلیٰ حکام کا پاکستانی حکام سے مکمل رابطہ ہے۔

ڈیموکریٹ سینیٹر نے کہا کہ عالمی برادری کو طالبان پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے تاکہ طالبان افغان حکومت میں ہر مکتب فکر اور گروپوں کو نمائندگی دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان یقینی بنائیں کہ افغان سرزمین آئندہ دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہو۔