|

وقتِ اشاعت :   September 13 – 2021

افغانستان کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر نے بھارتی سوشل میڈیا پر اپنی ہلاکت سے متعلق خبروں کو ”جھوٹا پروپیگنڈا‘‘ قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک آڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ میری موت کی خبریں میڈیا میں شائع کی گئیں ہیں جو صرف ایک جھوٹا پروپیگنڈا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ کچھ راتوں سے سفر میں ہوں، میں جہاں بھی ہوں، خیریت سے ہوں۔

واضح رہے کہ بھارت میں سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ملا برادر کو مخالف گروپوں نے قتل کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے افغانستان کی نئی حکومت کا اعلان کیا تھا۔

طالبان کی نئی اسلامی حکومت کے سربراہ محمداحسن اخوند جب کہ ملا عبدالغنی برادر اور ملا عبدالسلام حنفی نائب سربراہ تعینات کیا گیا۔