فرانس کے وزیر خا رجہ جین ایو لے ڈرائن نے کہا ہے کہ امریکا اور آسٹریلیا نے آبدوز خریداری کے ٹھیکے سے متعلق جھوٹ بولا ہے۔جین ایو لے ڈرائن کا کہنا ہے کہ آبدوز معاملے پر جھوٹ، توہین اوراعتماد توڑنا نہیں چلے گا، سفیر واپس بلا کر ظاہر کیا کہ ہم کس قدر ناراض ہیں اور ہمارے درمیان بحران ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ سے سفیر بلانے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم ان کی موقع پرستی جانتے ہیں، سکیورٹی معاہدے میں برطانیہ تیسرے پہیے کی طرح ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا فرانس کی روایتی آبدوز ڈیل توڑ کر اب امریکا کی ایٹمی آبدوز خرید رہا ہے جس پر فرانس نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے امریکا اور آسٹریلیا سے اپنے سفیر واپس بلا لیے۔