|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2021

وزیر اعظم عمران خان 27 ستمبر کو نیوکراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ریلوے ذرائع کا بتانا ہے کہ نیو کراچی سرکلر ریلوے بجلی سے چلنے والی تیز ٹرین ہو گی اور  170 ارب روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ مکمل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نیو کراچی سرکلر ریلوے کے لیے بغیر پھاٹک نیا ٹریک بچھایا جائے گا جب کہ ہر 6 منٹ بعد ٹرین اسٹیشن پر آئے گی، اس کے علاوہ اس منصوبے سے یومیہ 3 سے 5لاکھ مسافروں کے مستفید  ہونے امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ یہ منصوبہ نجی کمپنی کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا اور اس منصوبے کے لیے اراضی حکومت دے گی ۔