کوئٹہ : ترجمان حکومت بلو چستان لیا قت شا ہوانی نے کہا ہے کہ پی ایم سی سٹوڈنٹس کے جائز مطالبات حل کرے میڈیکل سٹوڈنٹس کیخلاف درج ایف آئی آر واپس لے لی گئی ہے طلباء ہمارا مستقبل اور وقار ہیں انکی جگہ تھانہ نہیں بلکہ تعلیمی ادارے ہیں۔
اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ میڈیکل سٹوڈنٹس کے امتحانات کے متعلق شکایات و تحفظات کے متعلق پی ایم سی سے بات کرینگے میڈیکل امتحانات کے حوالے سے ملک کے دیگر صوبوں کے سٹوڈنٹس کے تحفظات بھی سامنے آرہے ہیں۔