|

وقتِ اشاعت :   September 25 – 2021

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جعلی ویکسین ہی نہیں لگی بلکہ جعلی مقدمہ بھی بنا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں طلال چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل صاحب! آپ اور آپ کا لیڈر مریم نواز کا نام اپنا سیاسی قد بڑھانے کے لئے لیتے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف کو جعلی ویکسین ہی نہیں لگی، جعلی مقدمے بھی بنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں ہر جعلی چیز آپ لے کر آئے، جعلی لیڈر، جعلی تبدیلی اور جعلی حکومت ہے۔