|

وقتِ اشاعت :   September 25 – 2021

کراچی میں پولیس نے شہریوں کو کورونا ویکسین کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت کردی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ریسٹورینٹس، ہوٹلز اور شادی ہالز جانے والوں کو کورونا ویکسین کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں، ریسٹورینٹس، ہوٹلز اور شادی ہالز میں شہریوں کے ویکسین کارڈ چیک کیے جائیں گے۔