|

وقتِ اشاعت :   September 25 – 2021

کراچی: آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی سال 2019؁ء سے 25ستمبر کو اخبارات کی خواندگی کے قومی دن کے طور پر منا رہی ہے ۔

اے پی این ایس کی درخواست پر اس اہم قومی دن کے موقع پر پاکستان پوسٹ نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے جو ملک بھر کے ڈاک خانوں میں 25ستمبر 2021؁ء سے دستیاب ہوگا ۔اے پی این ایس نے یادگاری ٹکٹ کا عکس جاری کردیا ہے۔