|

وقتِ اشاعت :   September 26 – 2021

 پشاور: وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ جبری مذہب تبدیلی کے بل سے مفاہمت کے بجائے منافرت پھیلے گی۔پشاور میں ہندو اور مسیحی مذہبی رہنماؤں سے ملاقات اور بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نور الحق قادری نے کہ پاکستان میں اقلیتیں آزاد ہے، پاکستان میں تہذیبوں کی جو رنگینی ہے دنیا بھر میں کہیں نظر نہیں آتی ، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، مذہب کی جبری تبدیلی پر لعنت بھیجتے ہیں ، جبری مذہب تبدیلی کا بل تکنیکی خامیاں دور کرنے کy لئے وزارت انسانی حقوق کو واپس بھیجا ہے، اس بل سے مفاہمت کے بجائے منافرت پھیلے گی۔

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ عمرہ اور حج کے حوالے سے سعودی سفیر سے بات ہوئی ہے ، سعودی حکام تجربات کی بناء پر عمرہ زائرین کی تعداد کو بڑھا رہے ہیں، جلد پاکستان کے لئے عمرہ کی سہولت کو کھولا جائے گا ۔