|

وقتِ اشاعت :   September 26 – 2021

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماہی گیروں کے لیے سمندر محفوظ بنائیں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کراچی کے ساحلی زون کو سی پیک میں شامل کرنا گیم چینجر ہے اور ماہی گیروں کے لیے سمندر کو محفوظ بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کم آمدنی والوں کے لیے 20 ہزار گھریلو یونٹس تیار کریں گے اور کراچی کو دیگر ترقی یافتہ پورٹ سٹی کے برابر لائیں گے۔