|

وقتِ اشاعت :   September 26 – 2021

راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں کامیابی معمولی بات نہیں ہے۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے شاہینوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور کنٹونمنٹ انتخابات پر مسلم لیگ ن کی جانب سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی نے لاہور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے تاہم مسلم لیگ ن نے لاہور میں بھی شاندار فتح حاصل کی۔ کنٹونمنٹ انتخابات میں کامیابی معمولی بات نہیں ہے۔