ترجمان امریکی محکمہ دفاع جان کربی نے کہا ہے کہ افغانستان میں فضائی حملوں کے لیے طالبان کو بتانا ضروری نہیں۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کےخلاف کارروائیوں کے لیے تمام اہم حکام سے رابطے میں ہیں۔ دہشتگردی کےخلاف کارروائیوں میں آگے بھی کوئی رکاوٹ نہ ہونےکی توقع ہے۔
جان کربی نے کہا فضائی حملوں کے لیے استعمال ہونے والی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہیں۔ فضائی حملوں میں معاون رابطوں کے لیے مخصوص اصولوں کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ طالبان سے بھی فی الحال فضائی حدود کے حوالے سے کوئی بات کرنے کی ضرورت نہیں۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں اس سلسلے میں مستقبل میں بھی کوئی رکاوٹ نہ ہو۔