|

وقتِ اشاعت :   September 26 – 2021

 کراچی: محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال میں موجود طوفان ’’گلاب‘‘ کے حوالے سے تیسرا الرٹ جاری کردیا ہے.محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال میں موجود طوفان ’’گلاب‘‘ کے حوالے سے تیسرا الرٹ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 12 گھنٹوں میں سمندر طوفان ’گلاب‘ مٖرب کی جانب بڑھا ہے اور اس وقت کراچی سے 2200 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔
گلاب کی سمت مسلسل مغرب کی جانب ہے اور اتوار کی شام کو بھارتی ریاستوں آندھرا پردیش اور اڑیسہ سے گزرے گا۔ تاہم اس طوفان سے پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 27 ستمبر (پیر) کی رات سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ صوبہ سندھ میں داخل ہوں گی جو 02 اکتوبر (ہفتہ) تک وقفے وقفے سے بارش کا باعث بنیں گی۔ 28 ستمبر سے 02 اکتوبر کے دوران میرپور خاص، تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، ٹھٹہ، بدین، کراچی، حیدر آباد، ٹنڈو اللہ یار،ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، شہید بینظیر آباد، دادو،قلات، خضدار اور لسبیلہ میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں اور آندھی سے جانی و مالی نقصان جب کہ کراچی، ٹھٹہ، بدین اور حیدر آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔