|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2021

وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے کراچی ترقی کے بجائے کچرا کنڈی بن گیا۔

اعظم خان سواتی نے کراچی میں جدید سرکلر ریلوے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں  کہا کہ کراچی کی معاشی حیثیت سے قطعاً انکار نہیں کرسکتے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بدقسمتی سے کراچی ترقی کے بجائے کچرا کنڈی بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانا ہے، چند ماہ میں ریلوے منافع بخش ادارہ بنے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی کے پانچ بڑے منصوبوں پر پیش رفت جاری ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ اکتوبر میں وزیراعظم گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔