|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2021

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکا روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری دورے کے دوران اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا  ہے کہ بلاول بھٹو زرداری امریکا میں ایک ہفتہ قیام کریں گے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل بھی جولائی میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری امریکا کے دورے پر گئے تھے جس پر حکومتی حلقوں کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔