|

وقتِ اشاعت :   September 28 – 2021

 مائع قدرتی گیس (ایل پی جی)  کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھرکے مطابق کمپنیوں نے اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کو جواز بناکر کیا  ہے۔

عرفان کھوکھر کے مطابق گھریلو سلنڈر 236 روپے اورکمرشل سلنڈر کی قیمت میں 908 روپےکا اضافہ  کیا گیا ہے، ایل پی جی175روپے سے بڑھ کر 195روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

 چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گھریلو سلنڈر 2060روپے سے بڑھ کر 2300 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ کمرشل سلنڈر 7ہزار 925 روپے سے بڑھ کر 8ہزار 853 روپے کا ہوگیا ہے۔

عرفان کھوکھر نے کہا ہےکہ اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔