|

وقتِ اشاعت :   September 28 – 2021

انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)  نے غیر ویکسین شدہ افراد پر پابندیوں کے حوالے سے خبردار کردیا۔

این سی او سی کے مطابق 30 ستمبر کے بعد غیر ویکسین شدہ افراد پر پابندیاں لاگو ہوجائیں گی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کے اسٹاف، اندرون وبیرون ملک سفر کیلئے ویکسینیشن لازمی دی گئی ہے جبکہ ریسٹورنٹ تک رسائی کیلئے ویکسینیشن لازمی ہوگی۔

این سی او سی کے مطابق شاپنگ مالز، شادی ہالز میں داخلے اور دیگر روز مرہ ضروریات تک رسائی کیلئے 30ستمبر تک ویکسین لازمی لگوائیں۔

خیال رہے کہ ویکسینیشن نہ کرانے والے یکم اکتوبر سے کئی سہولتوں سے محروم ہوجائیں گے۔