|

وقتِ اشاعت :   September 30 – 2021

ڈیرہ بگٹی : بگٹی قبیلے کے سربراہ نواب محمد میر عالی بگٹی دو سال کے بعد سغاری سوئی پہنچ گئے سغاری پہنچنے پر بگٹی قبیلے کے ہزاروں افراد اور بگٹی قبائل کے عمائدین و معتبرین نے ان کا والہانہ اور فقید المثال استقبال کیا۔

اس موقع پر عوام سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اپنے علاقے میں واپسی اور اپنے قوم کے درمیان خود کو دیکھ کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی میرا علاقہ اور میرا جینا مرنا بگٹی قوم کے ساتھ ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے بگٹی قوم اور ان کے سفید ریشوں کے ساتھ مشاورت کرکے وہ آئندہ کے سیاسی و قبائلی لائحہ عمل کا بہت جلد اعلان کرئینگے۔

عوامی و قبائلی اور سیاسی حلقوں نے سغاری میں بگٹی قبائل کے سربراہ نواب محمد میر عالی بگٹی کی آمد کو خوش آئند قرار دیا ہے۔