|

وقتِ اشاعت :   October 1 – 2021

برسلز: ترجمان یورپی یونین نے ایک بار پھر کشمیریوں کا معاملہ بھارت کے سامنے اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں ترجمان یورپی یونین نبیلہ مسرالی نے بھارت میں 4 ہزار کشمیریوں کی غیر قانونی حراست کے معاملے پر کہا کہ بھارت کےساتھ انسانی حقوق ڈائیلاگ میں کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے، مئی میں بھی بھارت ای یو سربراہ کانفرنس میں معاملہ اٹھایا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کے مسئلے کو اٹھانے سے نہیں گھبراتے اور ہم کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سے واقف ہیں۔