|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2021

کوئٹہ : سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف سراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ ناراض بلوچوں سے ڈائیلاگ کاراستہ اپنایاجائے۔

گوادر بلوچستان کا شہ رگ ہے،گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ کہتے ہیں ناراض بلوچ رازداری ان سے کی جاتی ہے جن میں اپنائیت ہو جو یہاں نظر نہیں آتا۔

ہم فیڈریشن میں اپنے تاریخی حقوق کے لیے پر امن جدوجہد کر رہے ہیں ہم ناراض نہیں خوش بھی نہیں، اگر ٹی پی پی سے بات ہو سکتی ہے توہم بلوچوں کے خلاف فوج کشی بندی کرکے ڈائیلاگ کا راستہ اپنایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ جس طرح کشمیر تمہارا شہرگ ہے اسی طرح گوادر ہمارا شہرگ ہے جس کھیت سے دہقاں کو میسر نہیں روزی اس کھیت کے ہر خوش گندم کو جلا دو۔