کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اعتماد کھوچکے وہ بی اے پی کے ارکان کی جانب سے مخالفت کے بعد مزید اقتدار پر براجمان رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہتا۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔میر حمل کلمتی نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے دعویٰ کہ اگر میں اکثریت کھوگیا تو میں مستعفیٰ ہوجائوں گا آج بلوچستان عوامی پارٹی کے اپنے ارکان جام کمال کے خلاف ہے لہٰذاء جام کمال پارلیمنٹ کااعتماد کھوچکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ناراض ارکان اسمبلی کی جانب سے مخالفت کے بعد جام کمال کیلئے مزید اقتدار پر براجمان رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رہتا ،اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی کے باوجود جام کمال عوام کوریلیف دینے میں ناکام رہے ہیں ۔