|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2021

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ٹیم پہلے چینی، گندم، پیٹرول ادویات کے چوروں پر مشتمل تھی، اب تو عمران خان کی ٹیم پر آف شور کمپنیوں کا بھی ٹھپہ لگ چکا ہے۔

رانا ثناءاللہ نے شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ جب پاناما لیکس آیا تو شیخ رشید سب سے پہلے سپریم کورٹ پہنچے تھے، اس وقت شیخ رشید بیروزگار تھے، نوکری لینے کے چکر میں سپریم کورٹ پہنچے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج یہ اے پی ایس کے بچوں کو شہید کرنے والے دہشتگردوں سے مذاکرات کررہے ہیں، عمران خان پہلے قوم سے بددعائیں لے رہے ہیں اب شہداءکی ماﺅں سے بھی بددعائیں لیں گے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان پر ایسا ٹولہ مسلط ہوا ہے جو ہر شہری کے لیے وبال جاں بن چکا ہے۔