|

وقتِ اشاعت :   October 5 – 2021

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز  کی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم کرنے کی متفرق درخواست پراعتراض لگادیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے مریم نوازکی درخواست پر 2 اعتراض لگائے۔

رجسٹرار آفس  کے مطابق مریم نواز نے اس درخواست میں وہی استدعا کی جو مرکزی اپیل میں کی جبکہ مریم نواز اپیل میں فریش گراؤنڈز کورٹ کی اجازت سے ہی لے سکتیں ہیں۔

مریم نواز کی متفرق درخواست پر اعتراضات سے متعلق ان کے وکلا کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

مریم نوازکی متفرق درخواست کل اسپیشل بینچ کے سامنے اعتراضات کے ساتھ مقرر ہوگی اور دو رکنی خصوصی بینچ سماعت کرے گا۔

خصوصی بینچ میں جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی شامل ہیں۔

خیال رہےکہ مریم نواز نے عرفان قادر ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی تھی۔