|

وقتِ اشاعت :   October 5 – 2021

اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید نے وزیراعظم عمران خان کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جلد مشاورت کی تصدیق کی ہے۔

چیئرمین نیب کی مدت ملازمت سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے معاملے پر اٹارنی جنرل نے اپنا موقف دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے بعد وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے مشاورت کریں گے۔

خالد جاوید نے مزید کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے لیے قائم کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کی تجویز دی تھی۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابراعوان بھی نیب آرڈیننس میں اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کی بات کی موجودگی کی تصدیق کرچکے ہیں۔