|

وقتِ اشاعت :   October 6 – 2021

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنڈورا لیکس کی تحقیقات کی جائیں گی، جواب نہ دینے والوں کو اداروں کے حوالے کیا جائے گا۔اسلام آباد میں میڈیا  سے گفت گو  کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ افغانستان کے لیے آن لائن ویزا کرنے جارہے ہیں اس سے معلومات میں شفافیت آئے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزارت داخلہ یوسف رضا گیلانی کے ای سی ایل میں نام ہونے کا معاملہ دیکھے گی، وہ عدالت یا وزارت داخلہ سے رجوع کرسکتے ہیں

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست کو مرتے ہوئے دیکھ رہاہوں ،اگرنوازشریف واپس آنا چاہتے ہیں تو24گھنٹے میں کاغذات جاری کرسکتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور ادارے ملکی سلامتی کے ضامن ہیں