|

وقتِ اشاعت :   October 7 – 2021

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی بلوچستان زلزے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کو جوار رحمت میں جگہ دے اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بلوچستان زلزلے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر پوری قوم افسردہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے بھی زلزلے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ زخموں کو سہولیات اور متاثرہ علاقوں میں ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ملبے تلے پھنسے افراد کو کوئٹہ کے اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ بلوچستان حکومت زلزلے سے بے گھر ہونے والوں کی ہرممکن مدد کرے گی۔

تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے بھی بلوچستان زلزلے پر افسوس کا اظہار کیا۔