asad

|

وقتِ اشاعت :   October 7 – 2021

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس نیب کو اس کے اصل مقصد کی طرف لے جانے کی کوشش ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے  بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ نیب قوانین میں ترمیم  نیب کو اس کے اصل مقصد کی طرف لے جانے کی کوشش ہے، آپ کے پاس ادارے تو پہلے بھی تھے، آپ کے پاس صوبوں میں ایف آئی اے تھی اینٹی کرپشن تھی یہ سارے ادارے تھے، پھر نیب کو کیوں بنایا گیا وہ اس لئے کہ یہ سارے ادارے تو حکومت کے ماتحت تھے۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ  ایک ایسا ادارہ بھی ہونا چاہئے تھا جو حکومت کے اوپر فیصلے کرنے والوں کے اوپر بھی چیک اینڈ بیلنس رکھے،  آپ نے ان کو ہاؤسنگ اتھارٹیز کے آپس کے جھگڑوں کے اندر ڈال دیا، جس کے بعد اس کےاصل مقصد میں پوری قوم کو بے چینی تھی، کہ فیصلے چلتے ہی رہتے ہیں چلتے ہی رہتے ہیں اس کا کوئی سرا ہی نہیں ملتا، تو اس کا یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس کو اس کے اصل مقصد کی جانب لایا جائے، ایک ایسا ادارہ ہو جو حکومت اور سیاستدانوں کے اوپر نظر رکھ سکے۔