|

وقتِ اشاعت :   October 7 – 2021

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان آنا چاہ رہی ہے، ٹیم کا دورہ ری شیڈول ہونے پر بات چیت ہورہی ہے، کرکٹ ورلڈ پاکستان کے ساتھ ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن روتے ہوئے بچوں کا اجتماع ہے، نیب آرڈیننس میں وہی کچھ ہے جو اپوزیشن چاہتی تھی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس سوائے آنسو بہانے کے اور کیا ہے؟۔

فواد چوہدری نے کہا کہ متفقہ رائے تھی کہ ٹیکس کے معاملات نیب کے دائرے سے نکالے جائیں، کوئی بھی اصلاحات کریں، اپوزیشن نے شور ہی مچانا ہے۔