|

وقتِ اشاعت :   October 7 – 2021

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 46 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 32 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار453 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار321 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 51ہزار343کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.82 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 61ہزار869،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار212، پنجاب میں 4 لاکھ 34 ہزار647، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار930، بلوچستان میں 33 ہزار26، آزاد کشمیر میں 34 ہزار299 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار338 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 744 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار471، خیبرپختونخوا 5 ہزار613، اسلام آباد 930، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 349 اور آزاد کشمیر میں 739 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔