|

وقتِ اشاعت :   October 7 – 2021

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پنڈورا پیپرز میں جو ملوث ہو گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

نادرا آفس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز کے معاملے پر سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گزشتہ شب آنے والے زلزلے کے متاثرین کے لیے بھرپور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے، اس کا ساتھ دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کو منصوبہ بندی کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ فوج میں جرنیلوں کی ترقی اور تبادلے معمول کا کام ہے، اداروں کے خلاف غیر ذمے دارانہ بیانات دیئے جا رہے ہیں۔