|

وقتِ اشاعت :   October 8 – 2021

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی مشکلات زرداری اورنواز شریف کے 10سال کا تحفہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ 12 ارب ڈالر کا قرضہ اور سود واپس نہ کرنا ہوتا تو یہ پیسہ تیل اوربجلی کو سبسڈی میں استعمال ہوتا۔ہمیں قرضہ واپس نہ کرنا ہوتا تو دنیا میں قیمتوں میں اضافے کے رجحان سے بچ جاتے۔

فوادچودھری نے کہا کہ ان تاریک 10سال کے اثرات تباہ کن ہیں۔ خیال رہے پاکستان میں ڈالر کی قیمت اور مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔

ترسیلات زر، نان ٹیکس آمدنی اور براہ  راست غیر ملکی سرمایہ میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ برآمدات ،درآمدات، ایف بی آر محصولات میں اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ویجی ٹیبل گھی36.34 اور ٹماٹر35.15 فیصد مہنگا ہوا ،خوردنی تیل 33.96، مسٹرڈ آئل 33.10اور انڈے 23.68فیصد مہنگے ہوئے۔

چکن 20.47 ، گوشت 13.71، اور دودھ 10.64فیصد مہنگاہوا۔ آلو، دالیں ، پیاز اور گندم 19سے 4فیصد تک سستی ہوئیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے مہنگائی ہوئی اس پر جلد قابو پالیا جائے گا۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ  گزشتہ سال پاکستان میں مہنگائی کی سالانہ شرح  8.4 فیصد رہی۔