|

وقتِ اشاعت :   October 8 – 2021

پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے پی ٹی آئی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسا احتساب، کیسی شفافیت اور کون سی اچھی حکمرانی، نیب آرڈیننس سے حکومت نے خود کو این آراو دے دیا۔

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے نیب آرڈیننس کا پوسٹ مارٹم کردیا اور کہا کہ  کابینہ، ذیلی کمیٹیوں، مشترکا مفادات کونسل اور اسٹیٹ بینک کو نیب کی پہنچ سے دور کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی شخصیات، فورمز اور فیصلوں کو تحفظ دینے کے بعد پی ٹی آئی کا احتساب کا بیانیہ دم توڑ گیا۔

رضا ربانی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نوشتہ دیوار پڑھ لیا کہ ریکارڈ منہگائی کے بعد اگلا الیکشن جیتنا ممکن نہیں، نیب آرڈیننس سے پیش بندی کی جارہی ہے۔