|

وقتِ اشاعت :   October 8 – 2021

 اسلام آباد: وزیرتوانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ گردشی قرضوں کے بہاؤ میں نمایاں کمی آئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزی توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاور ڈویژن سے سرکلر ڈیٹ کے حوالے سے ایک اچھی خبر ہے، کہ گردشی قرضے کے بہاؤ میں نمایاں کمی آئی ہے۔

حماد اظہر نے بتایا کہ پچھلے سال جولائی اور اگست کی نسبت اس سال اسی مدت میں 86ارب سے گردشی قرضہ کم ہو کر 13ارب رہ گیا ہے۔