کوئٹہ: صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ /واسا حاجی نورمحمد دمڑ نے کہا ہے کہ ہرنائی زلزلہ میںتقریباً50افراد جاں بحق جبکہ حکومتی اعداد شمار سے تین گناہ زیادہ لوگ زخمی ہوگئے ہیں زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے وفاقی صوبائی حکومتیں ملکی وغیر ملکی ڈونرز ادارے اور مخیر حضرات اپنا کردار ادا کرے زلزلے سے جاںبحق افراد کیلئے فی فرد30سے40لاکھ روپے اور گھروں کی بحالی کیلئے چالیس لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا جائے ہرنائی کے عوام کو مشکل کی اس گھڑی میں محب الوطن پاکستانیوں کے تعاون کی اشد ضرورت ہے سیلاب زدگان کی طرز پر پانچ سے چھ ہزار روپے امداد مذاق کے مترادف ہے حکومت بلوچستان معاملے کو سنجیدہ لے کر اقدامات اٹھائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا حاجی نورمحمد دمڑ نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں کی طرح ضلع ہرنائی میں بھی 7اکتوبر کی شب 3بجے کر ایک منٹ پر شدید زلزلہ آیا جس کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں زلزلے سے جاں بحق وزخمی ہونے والوں کی حکومتی اعداد وشمار حقائق برعکس ہے میں اُس دن خود ہرنائی میں تھا جگہ جگہ کلی کلی جاکر زلزلہ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ زلزلے سے ایسے محلے تھے جو پورے کے پورے منہدم ہوئے تاہم ہرنائی میں موسم گرم ہونے کی وجہ سے اکثر لوگ باہر سوتے ہیں جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر انسانی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لوگوں کو بڑے پیمانے پر مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے انہوں نے کہا کہ ہرنائی کے لوگ غریب ہے انہوں نے اپنے پیاروں کو رپورٹ کیے بغیر دفن کیا ہے جس کی وجہ سے میں کہتاہوں کہ جتنے سرکاری اعداد وشمار اموات کے بتائے جارہے ہیں یہ حقائق کے برعکس ہے اب تک زلزلے سے 50افراد جاں بحق جبکہ زخمیوں کی تعداد تین گناہ ہے انہوں نے وفاقی صوبائی حکومتیں ملکی وغیر ملکی ڈونرز ادارے اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ ہرنائی کے عوام کی داد رسی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال قبل ہرنائی میں سیلاب کی وجہ سے 300سے زائدمقام متاثر ہوئے تھے جس پر میں نے حکومت بلوچستان کو اس بابت نہ صرف اپنے پیڈ پر بلکہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بھی بار ہا مسائل کی نشاندہی کی سیلاب سے کسی شخص کا مکان اگر تباہ ہوجائے تو کم ازکم 20سے 25لاکھ تعمیر پر لاگت آئے گی لیکن حکومت بلوچستان کی جانب سے 300متاثرین کیلئے اعلان صرف اخباری بیان تک محدود رہا میرے بار بار یاد دہانی پر 5ہزار روپے منظور کئے گئے ہرنائی کے لوگ قبائلی ہے وہ غریب ضرور ہے لیکن بھکاری نہیں 5ہزار روپے دینا مذاق کے مترادف ہے