|

وقتِ اشاعت :   October 11 – 2021

صدر  مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان مہنگائی سے متاثر ہونے والا دنیا کا واحد ملک نہیں بلکہ  پوری دنیا میں مہنگائی بڑھ رہی ہے۔خلیجی اخبار اور اماراتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے  ہوئے  ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ افغانستان میں تبدیلیوں کے لیے پاکستان کا کوئی فعال کردار نہیں، پاکستان صرف انسانی بنیادوں پر طالبان حکومت کی مدد کر رہا ہے۔ 

دوران انٹرویو صد ر مملکت نے گوادر اور دبئی کی بندرگاہوں میں تعاون کی پیش کش بھی کی اور کہا کہ گوادر پورٹ 2021  میں مکمل آپریشنل ہوجائے گی۔

ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان  سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے یو اے ای کی بطور مثال پیروی کرنا چاہتا ہے۔